Wednesday, May 8, 2024

انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، ایک بچہ جاں بحق، چھبیس افراد زخمی

انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، ایک بچہ جاں بحق، چھبیس افراد زخمی
April 17, 2015
راجن پور (نائنٹی ٹو نیوز) انڈس ہائی وے پر فاضل پور کے قریب مسافر کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور میں انڈس ہائی وے پر فاضل پور کے قریب باجوڑ ایجنسی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجہ میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ فاضل پور کے قریب ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور منتقل کر دیا۔ پولیس نے کوچ اور ٹرک کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔