Monday, May 6, 2024

انڈس ہائی وے پر مختلف ٹریفک حادثات میں سات افراد جاں بحق، پینتالیس مسافر زخمی، زخمی اسپتال میں منتقل

انڈس ہائی وے پر مختلف ٹریفک حادثات میں سات افراد جاں بحق، پینتالیس مسافر زخمی، زخمی اسپتال میں منتقل
June 11, 2015
نوشہرو فیروز (نائنٹی ٹو نیوز) انڈس ہائی وے پر دو ٹریفک حادثات میں سات افراد جاں بحق جبکہ پینتالیس مسافر زخمی ہو گئے۔ نوشہرو فیروز کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں پانچ مسافر جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ کوچ سیہون شریف سے احمدپور شرقیہ جا رہی تھی۔ دوسری طرف انڈس ہائی وے پر کراچی سے پشاور جانے والی بس کوٹلہ نصیر کے مقام پر ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق جبکہ پچیس افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔