Thursday, April 25, 2024

انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات ، بھارت نے آبی جارحیت کا اعتراف کرلیا

انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات ، بھارت نے آبی جارحیت کا اعتراف کرلیا
March 21, 2017
اسلام آباد(92نیوز)انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوگئی ۔بھارت نے آبی جارحیت کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی وفد متنازعہ منصوبے معیار پن بجلی پر پاکستانی موقف کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق پانی کی تقسیم کے تنازع پر پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات مکمل ہوگئے پاکستانی وفد نے متنازعہ منصوبے معیار سمیت متعدد پن بجلی منصوبوں پر اعتراض اٹھایا جس پر بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سیکسینا نے معیار پن بجلی منصوبے پر پاکستانی اعتراضات تسلیم کر لیے۔ بھارتی وفد نے موقف اختیار کیا کہ رتلےپاکل دول اور دیگر متنازعہ منصوبوں پر پات چیت نہیں کریں گے۔ ۔پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کاکہنا تھا کہ رتلے پن بجلی منصوبے کا مقدمہ عالمی ثالثی عدالت میں لے کر جائیں گے۔  اسلام آباد میں جاری دو روزہ مذاکرات میں سیلاب کی پیشگی اطلاع اور دریاﺅں میں پانی کے بہاﺅ کے اعدادوشمار کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پانی کے تنازع پر مزید مذاکرات رواں سال ستمبر میں بھارت میں ہوں گے۔