Friday, May 3, 2024

  انڈس ایئرلائن کی انسپکشن  کا طریقہ کار طے ،شاہین ایئرلائن کے گراؤنڈ طیارے کو بھی پرواز کی اجازت مل گئی

   انڈس ایئرلائن کی انسپکشن  کا طریقہ کار طے ،شاہین ایئرلائن کے گراؤنڈ طیارے کو بھی پرواز کی اجازت مل گئی
July 25, 2015
کراچی(92نیوز)انڈس ایئرلائن کےطیاروں کی انسپکشن کاطریقہ کارطےپاگیا،جبکہ شاہین ائرلائن کےگراونڈہونےوالےطیارےکوبھی پروازکی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سول ایوی ایشن اورانڈس ائرلائن کےحکام کااجلاس ہوا،جس میں انڈس ائرلائن کی پروازوں کی دوبارہ بحالی کامعاملہ زیرغورآیا،اجلاس میں انڈس ائرلائن کےطیاروں کی انسپکشن کاطریقہ کارطےپاگیا،جس کےمطابق سول ایوی ایشن کے انسپکٹرزانڈس ائر لائن کےطیاروں کی انسپکشن کریں گے،انسپکشن کاعمل عدالتی حکم پرشروع کیاجارہاہے۔ اجلاس میں شاہین ائرلائن کےگراونڈہونےوالے چوتھےطیارےکوبھی پروازکی اجازت مل گئی،جس کےبعدشاہین ائرلائن کافلائٹ آپریشن مکمل طورربحال ہوگیا،یادرہےشاہین ائرلائن کےچارطیاروں کوشکایت موصول ہونےپرگراونڈکیاگیاتھااورعید سےقبل تین طیاروں کوپروازکی اجازت مل گئی تھی۔