Wednesday, April 24, 2024

انڈر19ورلڈ کپ، قومی  ٹیم کا اعلان

انڈر19ورلڈ کپ، قومی  ٹیم کا اعلان
December 18, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ انڈر نائنٹین کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گوہر حفیظ کپتان، ذیشان ملک نائب کپتان مقرر پی سی بی نے آخری وقت پر کوچ تبدیل کر دیا۔محمد مسرور کوچ جبکہ ذاکر خان مینیجر ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق انڈر نائنٹین ورلڈ کپ بائیس جنوری سے چودہ فروری تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے کھلاڑیو ں میں گوہر حفیظ، ذیشان ملک، عمر برکی، حسان محسن، محمداسد، سیف بابر، حسن خان، سلمان فیاض، شاداب خان، عمیر مقصود، سیف علی غوری، عرفان لیاقت، ثمین گل، ارسل شیخ اور احمد شفیق شامل ہیں جبکہ پانچ ریزرو کھلاڑیوں میں رضوان علی، علی زریاب، عاقب جدون، حمزہ خان اور حیات اللہ شامل ہیں۔ پی سی بی نے مسرور خان کو کوچ اور ذاکر خان کو ٹیم مینیجر مقرر کیا ہے۔