Friday, March 29, 2024

انڈر19ایشیا کپ سے بھی پاکستان کا سفر ختم

انڈر19ایشیا کپ سے بھی پاکستان کا سفر ختم
October 2, 2018
ڈھاکہ ( 92 نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ میں بھی گرین شرٹس کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔سری لنکا نے پاکستان کو 23رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش میں جاری انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرسری لنکا  کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں 200رنز بنائے۔ آئی لینڈرز کی جانب سےکالانا پریرا51رنز بنا کر نمایاں رہے،گرین شرٹس کی طرف  سے ارشد اقبال نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 ٹیم پچاس اوررز میں آٹھ وکٹوں پر 177رنز بنا سکی ، پاکستان کی جانب سے اویس ظفر43رنزبنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ سری لنکا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔