Thursday, April 18, 2024

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری
December 7, 2015
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے انڈر  نائنٹین  ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ستائیس جنوری سے بنگلا دیش میں شروع ہونے والے ایونٹ میں جنوبی افریقا کی   ٹیم  ٹائٹل کا دفاع کرے  گی ۔ تفصیلات کےمطابق ایونٹ کے لیے سولہ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اڑتالیس میچوں پر مشتمل ایونٹ  آئندہ سال ستائیس جنوری سے چودہ فروری  تک  بنگلہ دیش  میں ہو گا۔ انیس روزہ ایونٹ کے میچز چٹاگانگ، کاکس بازار، ڈھاکا اور سلہٹ  میں  کھیلے جائیں گے ۔  پہلا میچ دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا اور میزبان بنگلا دیش کے درمیان ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم چٹا گانگ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل شیر بنگلہ اسٹیڈیم میر پور میں ہو گا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی بیس میچوں کو براہ راست نشر کرے گا۔