Monday, May 13, 2024

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کامیلہ کل سے جنوبی افریقہ میں لگے گا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کامیلہ کل سے جنوبی افریقہ میں لگے گا
January 17, 2020
جوہانسبرگ (92 نیوز) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کل سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا، دفاعی چیمپئن بھارت اعزاز کا دفاع کرے گا، قومی ٹیم پہلا گروپ میچ 19جنوری کو کھیلے گی، ایونٹ کا فائنل 9فروری کو کھیلا جائے گا۔ انڈر19ورلڈ کپ کا میلہ جنوبی افریقہ میں سجنے کو تیار، 17جنوری سے 9فروری تک کھیلے جانے والے عالمی کپ میں راؤنڈ روبن اور ناک آؤٹ  کی بنیاد پر 48میچ کھیلے جائیں گے،ایونٹ میں 16ٹیموں کے مابین ٹائٹل کی جنگ ہوگی،جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ پاکستان کو گروپ سی میں رکھاگیا ہے،قومی ٹیم اپنا پہلا  گروپ میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ، دوسرا میچ 22 جنوری کو زمبابوے اور تیسرا گروپ میچ 24 جنوری کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم نے آخری بار 14سال قبل 2006میں سرفرازاحمد کی قیادت میں انڈر 19 ورلڈکپ جیتا تھا، قومی ٹیم کے کپتان روحیل نذیر اور ہیڈ کوچ اعجاز احمد ایونٹ میں کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں۔ پاکستان نے ایونٹ سے قبل نائیجریا اور سری لنکا کیخلاف دونوں پریکٹس میچ جیتے۔