Monday, May 13, 2024

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز، افغانستان کی افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز، افغانستان کی افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست
January 17, 2020
کمبرلے (92 نیوز) افغانستان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو سات وکٹو ں سے اپ سیٹ شکست دیدی۔ کمبرلے میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم میزبان ٹیم افغان اسپنر شفیق اللہ غفاری کی گھومتی گیندوں کے سامنے بے بس نظر آئی جنہوں نے 10 اوررز میں 15رنز کے عوض 6 پروٹیز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فضل حق اور نور اللہ نے دودووکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کے 129رنز کے تعاقب میں افغانستان نے ابراہیم زدران کے 52 اور عمران میر کے 57 رنز کی بدولت 25 ویں اوور میں فتح سمیٹ لی۔ شاندار باؤلنگ پر شفیق اللہ غفاری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔