Sunday, May 12, 2024

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، قومی ٹیم شرکت کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، قومی ٹیم شرکت کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی
January 11, 2020
جوہانسبرگ (92 نیوز) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی ٹیم جوہانسبرگ پہنچ گئی۔ کپتان روحیل نذیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ورلڈ کپ ہمارے لئے بڑا ایونٹ ہے، ورلڈ کپ مستقبل کے اسٹارز کا ایونٹ ہے، ویرات کوہلی اور بابر اعظم بھی انڈر19 ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں، ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔ پاکستان کو ایونٹ کے گروپ سی میں رکھا گیا ہے، قومی ٹیم 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ، 22 جنوری کو زمبابوے اور 24 جنوری کو بنگلہ دیش کیخلاف میدان میں اترے گی۔