Friday, May 17, 2024

انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ، پاکستان کا افغانستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز

انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ، پاکستان کا افغانستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز
December 23, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کا پاکستانی ٹیم نے شاندار آغاز کردیا، قومی جونیئر کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

افغانستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی، پاکستانی باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پوری ٹیم کو 52 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

پاکستان کی جانب سے احمد خان نے 3، ذیشان ضمیر اور اویس علی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم نے 53 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، پاکستان کی جانب سے اوپنر معاذ صداقت 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔