Sunday, May 12, 2024

انڈر 19 ورلڈکپ ، پاکستان نے زمبابوے کو 38 رنز سے شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈکپ ، پاکستان نے زمبابوے کو 38 رنز سے شکست دے دی
January 22, 2020
 پوٹ چیسٹرم (92 نیوز) انڈر 19 ورلڈکپ میں گرین شرٹس کی دوسری کامیابی ہو گئی۔ پاکستان نے زمبابوے کو 38 رنز سے شکست دے دی۔ پوٹ چیسٹرم میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاکستان کے 294 رنز کے جواب میں زمبابوے انڈر 19 کی ٹیم 256 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے طاہر حسین اور عباس آفریدی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عامر علی اور قاسم اکرم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 کی جانب سے محمد حارث 81 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ فہد منیر اور قاسم اکرم نے نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ بہترین اننگز پر محمد حارث مین آف دی میچ قرار پائے۔