انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل آج ہو گا
کرائسٹ چرچ (92 نیوز) انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کا سب سے بڑا معرکہ آج ہو گا ۔
سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا ۔ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سورماؤں کو دھول چٹانے کے لئے پر عزم ہیں ۔
دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے فیصلہ کن معرکے میں رسائی کی جنگ لڑیں گی ۔
بھارت نے کوارٹر فائنل میں بنگلا دیش کو 131 رنز سے ہرا کر فائنل فور مرحلے میں جگہ بنائی ۔
دوسری جانب پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوایا ۔
شاہین آفریدی حریف ٹیم کی وکٹیں اڑانے جبکہ علی زریاب چھکے چھڑانے کے لیے بے تاب ہیں ۔
فاتح ٹیم آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اترے گی ۔