Tuesday, April 23, 2024

انڈر 19 ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی

انڈر 19 ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی
November 30, 2017

ولنگٹن ( 92 نیوز ) انڈر 19 ورلڈکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی نیوزی لینڈ میں کردی گئی ۔ تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے بھی شرکت کی ۔ میگا ایونٹ اگلے سال 13 جنوری سے شروع ہوگا۔
میگا ایونٹ نیوزی لینڈ کے 4 شہروں میں کھیلا جائے گا جبکہ 16 ٹیمیں ٹرافی پر قبضہ جمانے کیلئے جنگ لڑیں گی ۔ورلڈ کپ کا آغاز 13 جنوری جبکہ فیصلہ کن معرکہ 3 فروری کو ہو گا ۔ٹورنامنٹ میں کُل 48 میچز کھیلے جائیں گے ۔
پاکستان گروپ ڈی میں افغانستان ،آئرلینڈ اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔