Sunday, May 12, 2024

انڈر 19 ورلڈ کپ ، قومی ٹیم کل بھارت سے ٹکرائے گی

انڈر 19 ورلڈ کپ ، قومی ٹیم کل بھارت سے ٹکرائے گی
February 3, 2020
پوچیف سٹروم  ( 92 نیوز) انڈر 19 ورلڈکپ میں کل ہوگا سب سے بڑا ٹاکرا، قومی جونیئر ٹیم روایتی حریف بھارت سے ٹکرانے کے لیے تیار ہے ، سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آنے سامنے ہوں گی، مقابلے سے پہلے گرین شرٹس  کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں ۔ چھوٹے شاہینوں کا بڑا امتحان کل ہوگا ، گرین شرٹس ٹائٹل سے دو قدم کی دوری پر ہیں ، قومی جونیئر کرکٹ ٹیم روایتی حریف  بھارت سے ٹکرانے کے لیے تیار ہیں ۔پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں کل سیمی فائنل میں مد مقابل ہونگی۔ پاکستان جونیئر ٹیم کی بڑے مقابلے سے پہلے  بھر پور پریکٹس کی ، کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ میں خوب جان ماری۔ آل راؤنڈر فہد منیر کا کہنا ہے کہ ٹیم کی ایونٹ میں اچھی پرفارمنس رہی  ہے، سیمی فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر انڈر 19ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔