Friday, May 17, 2024

انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان کا بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان کا بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
February 4, 2020
پوٹ شفسروم ( 92 نیوز) انڈر 19 ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا شروع ہو گیا جہاں   پہلے سیمی فائنل میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل  ہیں  ، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ،  دونوں ٹیموں کے ڈریسنگ روم میں تناؤ کا ماحول  رہا ، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک دوسرے کو  نظر انداز کرتے رہے،آپس میں بات بھی نہیں کرتے ۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت  جنوبی افریقہ کے شہر پوٹشفسروم میں انڈر19ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹکرا رہے ہیں،دونوں ٹیمیں انڈر 19 ورلڈ کپ مقابلوں میں 9بار مدمقابل آئیں،جن میں سے چار مقابلے بھارت جبکہ پانچ مقابلے قومی ٹیم کے نام رہے  ۔ اس سے قبل  گرین شرٹس کی بڑے مقابلے سے پہلے  بھر پور پریکٹس، کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ میں خوب جان ماری۔ قومی ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کاکہنا ہے ہم پچھلے میچوں والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔بھارتی  کھلاڑیوں کے مضبوط اور کمزور پوائنٹس کا بخوبی علم ہے۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان حیدر علی کاکہنا ہے بھارت کیخلاف میچ کا پریشر نہیں لے رہا،کوشش ہوگی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کروں  ۔ آل راؤنڈر فہد منیر کہتے ہیں ٹیم اچھی فارم میں ہے ،سیمی فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے ، پاکستان نے کوارٹر فائنل میں افغانستان کو6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 فروری کو ہوگا جبکہ انڈر 19 ورلڈ کپ  کا فائنل 9 فروری کو ہوگا۔