Tuesday, April 23, 2024

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں کل پاکستان اور افغانستان مد مقابل ہونگے

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں کل پاکستان اور افغانستان مد مقابل ہونگے
November 18, 2017

کولالمپور (92 نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں کل پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ گرین شرٹس نے ابتدائی مرحلے میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا بدلہ چکانے کے لیے کمر کس لی ہے۔  

پہلے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت دو رنز سے مات دی ،دوسرے سیمی فائنل میں افغان ٹیم نے نیپال کیخلاف میدان مارا۔

بنگلہ دیش کیخلاف دھواں دھار اننگز کھیلنے والے قومی بلے باز  محمد طحہ فائنل میں بھی  شاندار کارکردگی کا تسلسل دہرانے کے لیے پرعزم ہیں۔  

افغانستان کی ٹیم پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔