Friday, March 29, 2024

انڈر 18 ہاکی سیریز: پاکستان نے سیریز 0-3 سے جیت لی

انڈر 18 ہاکی سیریز: پاکستان نے  سیریز 0-3 سے جیت لی
September 21, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی چار ٹیسٹ میچز کی سیریز تین صفر سے جیت لی ، آ خری میچ میں بارش نے انتظامیہ کے ناقص انتظامات کی قلعی  کھو ل دی۔ سٹیڈیم میں نکاسی کاانتظام نہ ہونے پر پانی جمع ہوگیا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان  نے عمان کے  خلاف چوتھے اورآخری میچ میں تین کے مقابلے میں 8 گول سے کامیابی حاصل کرکے سیریز جیت لی ۔ پاکستان کی طرف  سے علی عزیز نے دو ، عادل لطیف، جنید منظور ، خیراللہ، عبداللہ بابر اور احمد ندیم نے ایک ایک گول کیا عمان کی جانب سے رشید حمید نے دواور عدنان عبداللہ نے ایک گول کیا ۔ کوچ کامران اشرف نے سیریز میں کامیابی کو ایشیا کپ کی تیاری کیلئے اعتماد بحال کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔ میچ سے قبل شدید بارش کے بعد نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پانی کی نکاسی کے  ناقص انتظامات  کے باعث پانی جمع ہوگیا۔ کھلاڑی اور مہمان گرائونڈ اور انکلوژرز  میں داخلے کےلئے مشکلات کاشکارنظر آئے۔