Friday, September 20, 2024

انڈر 18 خواتین ہاکی چیمپئین شپ، پنجاب کلرز فاتح، پاک بورڈز کو صفر کے مقابلے میں 8 گول سے شکست

انڈر 18 خواتین ہاکی چیمپئین شپ، پنجاب کلرز فاتح، پاک بورڈز کو صفر کے مقابلے میں 8 گول سے شکست
March 5, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) انڈر 18 خواتین ہاکی چیمپئین شپ پنجاب کلرز نے جیت لی۔ فائنل مقابلے میں پاک بورڈز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں 8 گول سے شکست۔ چیمپئین شپ کے فائنل معرکے میں پنجاب کلرز نے آغاز سے سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور مخالف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا۔ پنجاب کلرز کی جانب سے رمشا الیاس، صبا ریاض اور کنزہ اعظم نے دو دو جبکہ اقصی جاوید نے 1 گول اسکور کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اولمپئین شہباز سینئر نے خصوصی طور پر میچ دیکھا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ چیمپئین شپ میں شریک کھلاڑیوں نے ایونٹ کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے اسے ویمن ہاکی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ کھلاڑی پرامید ہیں کہ اس طرح کے ایونٹس کے مستقل بنیادوں پر انعقاد سے پاکستان میں ویمن ہاکی کو فروغ ملے گا۔