Thursday, April 18, 2024

انڈر 13کرکٹ چیمپئن شپ 26دسمبر سے شروع ہوگی

انڈر 13کرکٹ چیمپئن شپ 26دسمبر سے شروع ہوگی
December 18, 2018
لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ریجن انڈر 13 کرکٹ چیمپئن شپ 26 دسمبر سے شروع ہو گی ۔ ایونٹ میں 16 ریجنز کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی ، ٹیموں کو 4 پولز میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پول اے میں  کراچی ، کوئٹہ ، حیدر آباد ، ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیمیں شامل ہوں گی جب کہ پول بی میں اسلام آباد ،راولپنڈی ، ایبٹ آباد اور پشاور کی ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ پول سی میں لاہور ، ملتان ، لاڑکانہ  اور  بہاولپور کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی  جبکہ پول ڈی میں فاٹا ، فیصل آباد ، سیالکوٹ اور آزاد کشمیر کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔ پی سی بی کے مطابق پول کے  میچز کراچی  میں کھیلے جائیں گے پول بی کے راولپنڈی اور اسلام آباد جبکہ پول سی کے میچز لاہور  جبکہ  پول ڈی کے تمام میچز فیصل آباد میں ہوں گے ۔