Tuesday, April 16, 2024

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سے شہری علاقوں میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے  :  آرمی چیف

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سے شہری علاقوں میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے  :  آرمی چیف
July 13, 2015
لاہور(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سے شہری علاقوں میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا ہے جہاں اُنہیں  پیشہ وارانہ امور اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور گریژن میں فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کی کمر تورڈ دی گئی ہے ۔ اُنہوں نے یاک بار پھر واضح کیا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس سے ملنے والی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں صرف قبائلی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ شہروں میں بھی امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملی ہے ۔