Thursday, April 18, 2024

انٹیلی جنس اداروں نے بنوں میں پل کے نیچے بم نصب کرتے ہوئے 2دہشت گرد پکڑ لئے، پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن، 14مشتبہ افراد گرفتار

انٹیلی جنس اداروں نے بنوں میں پل کے نیچے بم نصب کرتے ہوئے 2دہشت گرد پکڑ لئے، پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن، 14مشتبہ افراد گرفتار
May 15, 2015
بنوں (92نیوز) بنوں میں پل کے نیچے بارودی مواد نصب کرتے ہوئے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خفیہ اطلاعات پر بنوں کے ایک پل کے نیچے دو دہشت گردوں کو بارودی مواد نصب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ دوسرا خیبرایجنسی سے تعلق رکھتا ہے۔ دونوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 14مشتبہ افراد گرفتار کر لئے۔