Saturday, April 20, 2024

انٹریونیورسٹی مقابلوں میں جیت سے قبل جیت کا جشن اتھلیٹ کو لے ڈوبا

انٹریونیورسٹی مقابلوں میں جیت سے قبل جیت کا جشن اتھلیٹ کو لے ڈوبا
April 14, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) کھیل کی دنیا میں کبھی کبھی جیت کی خوشی منانا مہنگا پڑ جاتا ہے، ایسا ہی کچھ ہوا امریکی سپرنٹر کے ساتھ جو فتح کے قریب پہنچ کر ریس ہار گیا۔ امریکا میں انٹر یونیورسٹی مقابلوں کے دوران یونیورسٹی آف اورے گن کے  ٹینگائے پیپیئٹ اسٹیپل چیز ریس میں واضح برتری حاصل کئے ہوئے تھے لیکن فنشنگ لائن پر پہنچنے سے قبل ہی انہوں نے ہاتھ بلند کر کے خوشی کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ ان کی رفتار ہلکی ہوئی تو یونیورسٹی آف واشنگٹن کے  میرون سمون  ان سے آگے نکل گئے اور معمولی فرق سے فتح اپنے نام کی۔ حیران پریشان ٹینگائے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ مستقبل میں ایسی حماقت کبھی نہیں کریں گے۔