Saturday, April 27, 2024

انٹرڈیپارٹمنٹ ٹورنامنٹ ، جیب بنک نے سوئی سدرن کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

انٹرڈیپارٹمنٹ ٹورنامنٹ ، جیب بنک نے سوئی سدرن کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
January 2, 2017

کراچی (92نیوز)حبیب بینک نے انٹرڈیپارٹمنٹ قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے فائنل میں سوئی سدرن کمپنی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا حبیب بنک کے کپتان احمد شہزاد ٹورنامنٹ اور فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں حبیب بینک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا سوئی سدرن گیس کمپنی مقررہ پچاس اوورز میں 232رنز بناسکی شعیب ملک 93 رنز کیساتھ نمایاں رھےحبیب بینک نے مطلوبہ ہدف 47 اوورز میں حاصل کرلیا جبکہ احمد شہزاد 68 رنز بناکر مین  آف دی میچ قرار پائے۔دوسری طرف  ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے اپنی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا۔ مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی  شہریار خان نے فاتح ٹیم کو دس لاکھ اور رنر اپ کو ٹیم کو5لاکھ روپے کا انعام دیا  ۔ ایچ بی ایل کے کپتان احمد شہزاد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑٰی قرار پائے ہیں ۔