Thursday, April 25, 2024

انٹرپول کےصدرمینگ ہونگوائی عہدے سے مستعفی ہوگئے

انٹرپول کےصدرمینگ ہونگوائی عہدے سے مستعفی ہوگئے
October 8, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز ) انٹرپول کےصدرمینگ ہونگوائی نے استعفیٰ دے دیا،  مجرموں کو پکڑنےوالے عالمی ادارے انٹرپول کے چیف کو چین نے گرفتار کرلیا تھا جبکہ جنوبی کوریاکےکم جونگ یانگ انٹرپول کےقائم مقام صدرمقرر کر دیئے گئے ۔ گزشتہ ہفتے فرانسیسی انٹرپول کے ہیڈ کواٹرز سے چین کے دورے پر جانے والے انٹرپول کے چیف لاپتہ ہوگئے تھے، مینگ ہونگوائی کی گمشدگی کی تحقیقات ابھی جاری تھی کہ چینی حکام نے مینگ ہونگوائی کی گرفتاری کا اعتراف کرلیا ۔ انٹرپول کےصدرمینگ ہونگوائی نے استعفادےدیا، فرانسیسی حکام کے مطابق مینگ ہونگوائی کااستعفافرانس کےشہرلیون میں انٹرپول کےدفترکوموصول ہوگیا ہے۔ ان کی جگہ جنوبی کوریاکےکم جونگ یانگ انٹرپول کےقائم مقام صدر مقرر کردیئے گئے ہیں جبکہ انٹرپول کےنئےصدرکاتقررنومبرمیں دبئی میں ہونیوالےاجلاس میں ہوگا ۔ دوسری جانب چینی میڈیا کے مطابق مینگ ہونگوائی چینی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔چینی اینٹی کرپشن ادارہ مینگ ہونگوائی سےقانونی خلاف ورزی کی تحقیقات کررہاہے جبکہ مینگ ہونگوائی نے تمام الزامات مسترد کردئیے ہیں۔