Friday, April 19, 2024

انٹرپول نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ اجراء کیلیے مزید دستاویزات مانگ لیں

انٹرپول نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ اجراء کیلیے مزید دستاویزات مانگ لیں
April 9, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) انٹرپول نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ اجراء کیلیے مزید دستاویزات مانگ لیں۔ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کیلیے وزارت داخلہ نے نیب کو اضافی دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔

 سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کو مطلوب ہیں جبکہ بیرون ملک گرفتاری کیلیے احتساب عدالت نے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

 اسحاق ڈار کی واپسی کیلیے ایف آئی اے نے گذشتہ سال جولائی میں انٹر پول کو خط لکھا تھا جبکہ نوازشریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کیلیے اگست کے پہلے ہفتے میں خطوط لکھے گئے تھے۔