Friday, April 26, 2024

انٹرپول نے اسحاق ڈار کو کلین چٹ دے دی

انٹرپول نے اسحاق ڈار کو کلین چٹ دے دی
November 4, 2019
لندن ( 92 نیوز ) انٹرپول نے اسحاق ڈار کو کلین چٹ دے دی ، وزارت خارجہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ انٹرپول کی جانب سے  اسحاق ڈارکو خط لکھ کر مطلع کیا ہے کہ آپ کسی ریڈ نوٹس پر نہیں،اسحاق ڈار کے متعلق فیصلہ دی کمیشن فار دی کنٹرول آف فائلز کے اجلاس میں کیا گیا، انٹرپول جنرل سیکرٹریٹ نے تمام ذیلی دفاتر کو اسحاق ڈار کے متعلق مواد حذف کرنے کی ہدایت کردی۔ وزارت داخلہ پاکستان نے انٹرپول سے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی تاہم اسحاق ڈار کی طرف سے فراہم کردہ شواہد کو انٹرپول نے قبول کرلیا۔ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے جس میں انہیں مفرور قرار دیا جاچکا ہے ، وہ کئی پیشیوں پر احتساب عدالت میں پیش بھی ہوئے تاہم گزشتہ برس نومبر میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے اور اس کے بعد سے وطن واپس نہیں آئے۔