Friday, May 3, 2024

انٹرنیٹ پر لاگو ٹیکس تھری جی اور فورجی کے پھیلاؤ میں رکاوٹ : چیئرمین پی ٹی اے

انٹرنیٹ پر لاگو ٹیکس تھری جی اور فورجی کے پھیلاؤ میں رکاوٹ : چیئرمین پی ٹی اے
November 28, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر لاگو ٹیکس تھری جی اور فورجی کے پھیلاؤ میں رکاوٹ ہے جس کے لیے وفاق اورصوبائی حکومتوں کو قائل کرنے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بجٹ دو ہزار پندرہ سولہ میں حکومت کی جانب سے ڈیٹا سروسز اور براڈبینڈ انٹر نیٹ پر ساڑھے انیس فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا ۔ ٹیلی کام آپریٹرز کا  کہنا ہے کہ  پوری دنیا میں  صرف  بھوٹان کے علاوہ دوسرا ملک پاکستان ہے جہاں یہ ٹیکس  عائد کیا گیا ۔ ایسے وقت میں جب تھری جی اور فورجی  ملک کے کونے کونے تک  پہنچانے کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز کروڑوں ڈالر ز کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں اس ٹیکس کو لگائے جانا مناسب نہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیو نی کیشن اتھارٹی کے چیئرمین اسماعیل شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کے مسائل کے حل کے لیے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے بات چیت  جا رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام  وہ واحد سیکٹر ہے جس پرٹیکسوں کا بوجھ سب سے زیادہ ہے ۔ موبائل کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کے بوجھ کی وجہ سے تھری جی اور فورجی سروسسز کے فروغ میں شیدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹیکس نہ ہٹایا گیا تو کمپنیاں نئے اسپکڑم لینے سے قاصر ہو ں گی۔