Friday, April 19, 2024

انٹرنیٹ پر 60سیکنڈز میں کیا کیا ہوتا ہے ؟ یہ رپورٹ آپ کو حیران کر دیگی

انٹرنیٹ پر 60سیکنڈز میں کیا کیا ہوتا ہے ؟ یہ رپورٹ آپ کو حیران کر دیگی
May 11, 2016

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا نے ایک ویڈیو وائرل کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صرف ساٹھ سیکنڈز یعنی ایک منٹ میں دنیابھر میں کیا سے کیا ہو رہا ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا نے انٹرنیٹ پر ہونے والی سرگرمیوں کو ساٹھ سیکنڈز میں بیان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ساٹھ سیکنڈز کے دوران دنیابھر میں دو اعشاریہ چار ملین لوگ گوگل پر سرچنگ کرتے ہیں۔ یہی نہیں دولاکھ ترانوے ہزار افراد فیس بک کو اپ ڈیٹ کرتے ہیں اور اسی دوران ایک لاکھ چھتیس ہزار تصاویر اپ لوڈکی جاتی ہیں۔ دو سو چالیس ملین لوگ اپنے چاہنے والوں کو یا پھر دفتری کام کے لیے ای میلز کرتے ہیں۔

ایک لاکھ انیس ہزار سات سو ساٹھ امریکی ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کی جاتی ہے۔ سینتالیس ہزار انٹرنیٹ ایپلی کیشنز ڈاو¿ن لوڈکی جاتی ہیں۔ یوٹیوب پر دوملین سے زائد ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں جبکہ تین سو گھنٹوں پر محیط ویڈیوز کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے اور سب سے بڑی بات تیس افراد انٹرنیٹ پر ہیکرز کا شکار ہوتے ہیں۔