Thursday, May 9, 2024

انٹرنیٹ ایکسپلورر کو آئندہ سال جون میں ریٹائر کرنیکا اعلان

انٹرنیٹ ایکسپلورر کو آئندہ سال جون میں ریٹائر کرنیکا اعلان
May 24, 2021

ریڈمونڈ/ واشنگٹن (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کمپنی نے انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے مقبول ترین براؤز ’’ انٹرنیٹ ایکسپلورر ‘‘ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ریٹائر کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ 15 جون 2022 کو انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ڈیسک ٹاپ ایپ کو ریٹائر کردیا جائے گا۔ یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا وہ ورژن ہے جو ونڈوز 10 میں موجود ہے۔

اِس اقدام سے ونڈوز 10 کا طویل المعیاد سروسنگ چینل متاثر نہیں ہوگا جو کچھ عرصے سے ایم آر آئی مشینوں اور ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹمز میں استعمال کیا جارہا ہے۔

اسی طرح ریٹائرمنٹ سے انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ڈیسک ٹاپ ایپس یا دیگر سرور متاثر ہوں گے۔ مائیکرو سافٹ نے 4 برس قبل 2016 میں ہی صارفین کو ’’ انٹرنیٹ ایکسپلورر ‘‘ سے جان چھڑانے کا مشورہ دے کر براؤزر کو بند کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

کمپنی نے 2016 سے ہی ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کے پرانے ورژن کی سپورٹ ختم کردی تھی، تاہم ویب براؤز کے نئے 2013 میں متعارف کرائے گئے گیارہویں ورژن کو سپورٹ فراہم کی جا رہی تھی۔