Friday, May 3, 2024

انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز پر 19.5 فیصد کی شرح سے لگایا جانے والا ٹیکس ختم کر دیا گیا

انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز پر 19.5 فیصد کی شرح سے لگایا جانے والا ٹیکس ختم کر دیا گیا
July 30, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز پر لگائے گئے ٹیکس کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ٹیکس انیس اعشاریہ پانچ فیصد کی شرح سے وصول کیا جا رہا تھا۔ وزیراعلیٰ نے ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروسز پر ٹیکس ختم کرنے کی منظوری ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران دی جس میں محکمہ خزانہ، ریونیو اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی آئی ٹی بی کے عہدیداروں نے یہ ٹیکس ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے ختم کرنے کی استدعا کی مگر محکمہ خزانہ اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے اس ٹیکس کو ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ٹیکس ختم کرنے سے صوبے کو پانچ ارب روپے کے محاصل کا نقصان ہوگا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ٹیکس کو ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس سے قبل محکمہ خزانہ نے بجٹ میں یہ ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا تھا مگر رواں ہفتے کسی اعلان کے بغیر اس ٹیکس کی وصولی شروع کردی گئی تھی۔