Wednesday, April 24, 2024

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھیل شروع کرانے کی اجازت

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھیل شروع کرانے کی اجازت
May 20, 2020
 پیرس (92 نیوز) کھیلوں کے میدان جلد دوبارہ آباد ہونے کی امید پیدا ہو گئی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے رکن ملکوں کو کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھیل شروع کرانے کی اجازت دے دی۔ آئی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کو یقینی بناکر ہاکی میدانوں کو آباد کیا جاسکتا ہے۔ آئی ایچ ایف کے مطابق کھیل سے وابستہ ہر شخص کو میدان میں واپسی آنے کے لیے ان گائیڈلائنز پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔ آفیشلز مصافحہ کرنے سے گریز کریں، ہینڈ سینیٹائزز کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں، طبیعت ناساز ہونے پر میدان میں جانے سے گریز کریں۔ ہاکی سرگرمیوں کے لیے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق گائیڈلانز بھی فیڈریشنز کو بجھوا دی گئیں ۔