Thursday, April 18, 2024

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا پرو ہاکی لیگ سے معطلی کے بعد پاکستان پر 2 کروڑ 40 لاکھ جرمانہ عائد

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا پرو ہاکی لیگ سے معطلی کے بعد پاکستان پر 2 کروڑ 40 لاکھ جرمانہ عائد
April 16, 2019

 لاہور (92 نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ سے معطلی کے بعد پاکستان پر 2 کروڑ 40 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔

 پرو لیگ میں نہ کھیلنے پر پاکستان پابندی سے بچ گیا مگر جرمانہ کردیا گیا۔ جرمانہ پر پی ایچ ایف خاموش ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم زیادہ ہونے پر پی ایچ ایف قسطیں کرانے کے لئے کوشاں ہے۔

 فیڈریشن کے پاس فنڈز کی کمی کے باعث قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کھیلنے نہیں گئی تھی۔ ہاکی لیگ نہ کھیلنے پر بھارت نے پرو لیگ کھیلنے کی درخواست کی۔

 ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایف آئی ایچ ایگزیکٹیو بورڈ نے بھارت کو شامل کرنے کی منظوری دیدی۔ پرو ہاکی لیگ کی انعامی رقم بڑھا کر 10 لاکھ ڈالر کر دی گئی۔ پرو ہاکی لیگ کا اگلہ سیزن جنوری 2020 میں شروع ہو گا۔