Friday, April 26, 2024

انٹرنیشنل کرکٹرز کو ’’پھٹیچر‘‘ کہنے پرعمران خان پرشدید تنقید

انٹرنیشنل کرکٹرز کو ’’پھٹیچر‘‘ کہنے پرعمران خان پرشدید تنقید
March 7, 2017

لاہور (92نیوز) پاکستان سپر لیگ فائنل کے لیے لاہور آنے والے انٹرنیشنل کرکٹرز کو عمران خان کی طرف سے پھٹیچر اور ریلو کٹے کہنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ شائقین کرکٹ نے عمران خان پر شدید تنقید کی۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پھٹیچر کھلاڑیوں نے تو ویسے ہی پاکستان آجانا تھا۔ جن کو یہ فارن پلیئرز کہہ رہے ہیں میں ان کا نام بھی نہیں جانتا۔ لگتا ہے ان کو ایسے ہی کہیں سے پکڑ کر لے آئے ہیں۔ بڑے ناموں نے نہ آنا تھا، نہ وہ آئے۔

عمران خان کے اس بیان پر شائقین کرکٹرز نے تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے دوکروڑ پھٹیچر کھلاڑیوں کے دے دیئے۔ کیا سیمی اور ویون رچرڈ پھٹیچر ہیں؟ پاکستان آنے والے ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کو ٹی20 ورلڈکپ جتوا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے اس سے پہلے لاہور میں پاکستان سپرلیگ فائنل کے انعقاد کے بھرپور مخالفت کی تھی۔ پی ایس فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل رواں سال ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان بھجوانے کا اعلان کر چکا ہے۔

ادھر ترجمان پنجاب حکومت ملک محمدا حمد کا کہنا ہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کے لئے ایسے الفاظ استعمال کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا، عمران خان نے ایسا بول کے زیادتی کی ہے۔