Saturday, April 20, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کی  بحالی  ،سری لنکن سکیورٹی وفد آئندہ ماہ آئیگا

انٹرنیشنل کرکٹ کی  بحالی  ،سری لنکن سکیورٹی وفد آئندہ ماہ آئیگا
July 22, 2019
لاہور  ( 92 نیوز) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، جہاں سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوئے تھے وہیں سے کھلنے کی امید ہے ،سری لنکن کرکٹ بورڈ اگست میں سکیورٹی وفد پاکستان بھیجے گا جس کے بعد شیڈولڈ ٹیسٹ سیریز کے ایک میچ کے لیے کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجنے کے قوی امکانات ہیں۔ سال  2009 میں قذافی اسٹیڈیم کے باہر سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوئے تو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے  لیے پوری قوم یک جان اور یک زبان نظر آئی ۔ اب پھرپی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ سے رابطہ ہوا ہے جس میں سری لنکن کرکٹ بورڈ  نے اگست میں سکیورٹی وفد پاکستان بجھوانے کی یقین دہانی کروادی ہے،پی سی بی کے مطابق وفد کی پاکستان آمد کے بارے میں حتمی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اکتوبر میں ٹیسٹ سیریز اور اس کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز بھی شیڈول ہیں ، پی سی بی کم سے کم ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں ہی کروانا چاہتا ہے۔ ذائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ میچ لاہور میں کروانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے،  لیکن سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی پاکستان ٹیمیں بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔