Friday, April 19, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیجانب سے بھارت کیخلاف پاکستان کی درخواست مسترد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیجانب سے بھارت کیخلاف پاکستان کی درخواست مسترد
November 20, 2018
دبئی (92 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کیخلاف پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔ آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے سیریز نہ کھیلنے پر ازالے کا مطالبہ کیا تھا۔ کرکٹ کے میدان میں بھی بھارتی لابی کام دکھا گئی۔ دستاویزی معاہدوں کے باوجود آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ آئی سی سی نے  نے دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے پر بھارت پر ہرجانے کے لیے پاکستان  کی درخواست مسترد کر دی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے بھارت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال آئی سی سی میں اپیل دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 2014 میں ہونے والے معاہدے کے بعد اگر پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلا تو پاکستان کو سیریز نہ ہونے سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ پی سی بی  نے بھارت پر 70 ملین ڈالر جرمانہ عائد کرنے کی درخواست کی تھی۔