Saturday, April 20, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اہم اجلاس یکم جون کو ہو گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اہم اجلاس یکم جون کو ہو گا
May 19, 2021

دبئی (92 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اہم اجلاس یکم جون کو ہو گا۔ بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال اور ویزوں کے معاملات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد پر بات ہو گی۔ آئی سی سی اہم اجلاس میں کورونا  کی صورتحال ٹیکس اور ویزوں کے معاملات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارت میں  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے امکانات کم ہیں۔ یو اے ای بیک اپ وینیو ہے۔ بھارتی بورڈ نے اپنا خصوصی اجلاس 29 مئی کو طلب کر لیا۔ آئی سی سی کے اجلاس سے قبل بھارت میں میچز کے انعقاد پر بات ہو گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے۔