Friday, April 26, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تمام کوالیفائنگ ایونٹس 30 جون تک ملتوی کر دیے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تمام کوالیفائنگ ایونٹس 30 جون تک ملتوی کر دیے
March 26, 2020
دبئی ( 92 نیوز) کورونا وائرس سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تمام کوالیفائنگ ایونٹس 30جون تک ملتوی کر دیے ۔ ورلڈ ٹی 20 کا ٹرافی ٹور بھی ملتوی کر دیا گیا، دوسری جانب ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ بھی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ کورونا وائرس کے باعث  کھیلوں کی سرگرمیوں  معطل ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا ،کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے تمام کوالیفائنگ ایونٹس 30جون تک ملتوی کردئیے۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی ٹرافی  کاٹور بھی ملتوی کر دیا گیا۔ دبئی سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹس ملتوی کیے گئے ہیں  ان  میں  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائر،کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو ایشیا ،یورپ زون اور دیگر مقابلے شامل ہیں۔ آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس  کرس ٹیٹلی کا بیان میں کہنا ہے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا ہے کیونکہ   کھلاڑیوں اور انکے اہلخانہ کے ساتھ ساتھ شائقین  کی زندگیاں بھی ہمیں بہت عزیز ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور بھی ملتوی کردیا گیا ہے،،،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو رواں برس اپریل میں دنیا کے سفر پر لے کر نکلنا تھا،،،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے دوسری جانب ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  بھی ملتوی ہونے کا امکان  ہے۔