Wednesday, April 24, 2024

انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ: رافیل نڈال اور ثانیہ مرزا کی ٹیمیں کامیاب

انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ: رافیل نڈال اور ثانیہ مرزا کی ٹیمیں کامیاب
December 13, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ میں رافیل نڈال اور ثانیہ مرزا کی ٹیم نے اپنا آخری میچ بھی جیت لیا۔ راجر فیڈرر اور ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس لیگ کے انڈین لیگ میں آخری میچ انڈین ایسز اور یو اے ای رائلز کے درمیان کھیلا گیا۔ انڈین ایسز کی طرف سے ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کے مکسڈ ڈبلز میچ کے بعد رافیل نڈال نے ڈبلز اور سنگلز میں فتح حاصل کی۔ سنگلز میچ میں انہوں نے راجر فیڈرر کو چھے پانچ سے شکست دی۔ اس سے قبل سنگاپور سلامرز نے جاپان واریئرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ ٹینس لیگ کے انڈین لیگ کے اختتام پر انڈین ایسز پہلے، سنگاپور سلامرز دوسرے اور یو اے ای رائلز تیسرے نمبر پر ہیں۔