Friday, May 17, 2024

انٹرنیشنل میڈیا ہانگ کانگ مظاہروں کی کوریج لیکن کشمیر کو نظر انداز کر رہا ہے ، عمران خان

انٹرنیشنل میڈیا ہانگ کانگ مظاہروں کی کوریج لیکن کشمیر کو نظر انداز کر رہا ہے ، عمران خان
October 11, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ انٹرنیشنل میڈیا ہانگ کانگ میں مظاہروں کو ہیڈ لائنزمیں جگہ دیتا ہے لیکن کشمیر کو کیسے نظر انداز کر رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان عالمی میڈیا میں مقبوضہ کشمیر  میں مناسب کوریج نہ ملنے پر حیران ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر متنازعہ علاقہ ہے جہاں بھارت نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ بھارت کی 9 لاکھ فوج نے 8 لاکھ کشمیریوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ کشمیری رہنما، ہزاروں کشمیری اور بچے جیلوں میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ سنگین بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1182520810554179584 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا مسئلہ کشمیر کو عالمی میڈیا اہمیت نہیں دے رہا۔ مسئلہ کشمیر پر انسانی حقوق کمیشن کیوں نہیں بول رہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا جائے گا۔ 27 اکتوبر کو دنیا میں احتجاج ہونا چاہیے اور بھارت کو بے نقاب ہونا چاہیے۔