Thursday, April 25, 2024

انٹرنیشنل میڈیا نے کسانوں کے احتجاج کو بھرپور کوریج دی

انٹرنیشنل میڈیا نے کسانوں کے احتجاج کو بھرپور کوریج دی
January 27, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) نام نہاد یوم جمہوریہ پرکسانوں کیخلاف طاقت کے استعمال پر عالمی میڈیا نے بھارت کی اصلیت بے نقاب کردی، انٹرنیشنل میڈیا نے احتجاج کو بھرپور کوریج دی اور دہلی کے میدان جنگ بننے کے مناظر کو براہ راست نشر کئے ۔

اجازت لے کر ٹریکٹر پریڈ کرنے والے ہزاروں کسانوں پر لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ اور بھارت کے متعصب میڈیا کےبرعکس عالمی میڈیا نے مناظر کو مکمل کوریج دی ، عالمی اخبارات نےواقعے کوشہ سرخیوں میں جگہ دی۔

نیویارک ٹائمز کی ہیڈ لائن تھی غصے سے بھرے کسانوں نے دہلی کی سڑکوں اور گلیوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔پرامن احتجاج پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہو گیا۔

اے بی سی نیوز نے گزشتہ روز کے احتجاج پر یہ ہیڈلائن لگائی کہ ’’دہلی کی سڑکیں ٹریکٹرز سے بھر گئیں، یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کا پرتشدد مظاہرہ‘‘ ۔ این بی سی کا کہنا تھا کہ ’’ناراض کسانوں کا دہلی کے لال قلعے پر حملہ‘‘۔

بی بی سی نےلکھا ’’بھارتی کسانوں نے ٹریکٹر ریلی کے ذریعے لال قلعے پر دھاوا بول دیا‘‘۔

رائٹرزنے کہا ’’یوم جمہوریہ پر کسانوں کی پولیس کے ساتھ جنگ‘‘۔ فرانس24کی ہیڈ لائن تھی ’’کسانوں نے لال قلعے پر جھنڈا لہرا کر مودی کی حکومت کو چیلنج کردیا‘‘
گلوبل نیوزلکھتا ہے ’’ کسانوں کا پولیس کے ساتھ تصادم،یوم جمہوریہ پر آنسو گیس کا بے دریغ استعمال ہوتا رہا‘‘۔
عرب نیوز کا کہنا تھا کہ ’’کسانوں کا پرامن مظاہرہ پرتشدد احتجاج میں تبدیل، تاریخی قلعے پر حملہ‘‘۔

الجزیزہ نےبیان کیا کہ ’’کسان لال قلعے میں داخل، دہلی میں خوف کی فضا، پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں‘‘۔