Thursday, April 25, 2024

انٹرنیشنل فیڈریشن نے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

انٹرنیشنل فیڈریشن نے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا
August 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارت نے سیاسی کشیدگی کا سہارا لے کر پاکستان سے ڈیوس کپ مقابلوں کی منتقلی کی کوشش کی لیکن انٹرنیشنل فیڈریشن نے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارت کو کھیل کے میدان میں ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ انٹرنیشنل ٹینس  فیڈریشن نے  ڈیوس کپ کے حوالے سے بھارت سے بات کرنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔ بھارت نے ڈیوس کپ کے مقابلے پاکستان میں نہ کھیلنے پر انٹر نیشنل ٹینس  فیڈریشن کو خط لکھا تھا جس پر آئی ٹی ایف نے ملاقات کے لیے  سوموار کا دن مقرر کیا۔ سوموار کے دن انٹر نیشنل فیڈریشن نے منگل کے دن ملاقات کا کہا اور کل  انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ آئی ٹی ایف کا موقف ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے اور مقابلوں کی نیوٹرل مقام پر منتقلی کی بھارتی خواہش درست نہیں۔ مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت کشیدگی  کے بعد بھارت نے انٹرنیشنل فیڈریشن کو ڈیوس کپ کے مقابلے پاکستان سے منتقل کرنے کے لیےخط لکا تھا۔ گزشہ ماہ بھارت نے اپنی ٹینس ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارت کی  ٹینس ٹیم نے 55 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ بھارت اور پاکستان کو 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ڈیوس کپ ٹائی کے میچ میں مدمقابل ہونا ہے۔