Friday, April 19, 2024

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر
October 30, 2019
 کراچی (92 نیوز) انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہو گئی۔ پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی اور جگہ  کا تعین کیا جا رہا ہے ، جلد مرمتی کام کا آغاز کر کے انٹر نیٹ سروسز بحال کر دی جائیں گی۔ دوسری جانب   کیبل میں خرابی کے باعث پی آئی اے کا ملک بھر کے ایئر پورٹس پر چیک ان سسٹم بھی متاثر ہوا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق  متبادل انٹرنیٹ سسٹم کے ذریعے چیک ان کا عمل  مکمل کیا جا رہا ہے۔ مینول طریقے سے  مسافروں کے چیک کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر بھی متوقع ہے۔