Saturday, May 4, 2024

انٹرنیشنل اوپن سیلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی سیلرز کی جیت ہو گئی

انٹرنیشنل اوپن سیلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی سیلرز کی جیت ہو گئی
July 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) انٹرنیشنل اوپن سیلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی سیلرز کی جیت ہو گئی۔ پاکستان نے 2 گولڈ، 3 سلور اور 3 برانز کے میڈلز کے ساتھ فتح اپنے نام کی۔ تھائی لینڈ کے سیلرز نے ایک  گولڈ اور ایک سلور میڈل کیسا تھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ملائشیا ایک گولڈ میڈل جیت کر تیسرے نمبر پر رہا۔  انٹرنیشنل اوپن سیلنگ چیمپئن شپ  پاکستانی  سیلرز  جیت  مجاہد انور خان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان  نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ دوسری چیف آف دی ایئر سٹاف  انٹرنیشنل اوپن سیلنگ چیمپئین شپ میں چار سیلنگ کلاسز میں مقابلے ہوئے۔ چیمپئین شپ 23 سے 27 جولائی تک کھیلی گئی جس میں پاکستانی سیلنگ ٹیم سمیت 17مختلف ممالک کے  57 سیلرز اور آفیشلز نے شرکت کی۔