Saturday, April 20, 2024

سکھر، لاڑکانہ بورڈ امتحانات: انٹرمیڈیٹ کے پرچے آئوٹ، کھلے عام نقل، پول کھلنے پر امتحانی مراکز میں میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی

سکھر، لاڑکانہ بورڈ امتحانات: انٹرمیڈیٹ کے پرچے آئوٹ، کھلے عام نقل، پول کھلنے پر امتحانی مراکز میں میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی
April 30, 2015
سکھر/ لاڑکانہ (نائنٹی ٹو نیوز)نویں اور دسویں جما عت کی طرح سکھر بورڈ گیا رہویں اور بارہویں جما عت کے سالانہ امتحانات میں بھی نقل روکنے میں ناکام ثابت ہوا ہے جبکہ گیارہویں جماعت کا سندھی اور اردو کا پرچہ آئوٹ ہو چکا ہے۔ کھلے عام جاری نقل سمیت حل شدہ پرچے کی فوٹوکاپیاں بھی موقع پر ملتی رہیں۔ دیگر امتحانی مراکز میرپور ماتھیلو، ڈہرکی اور اوباڑو میں بھی پرچے آئوٹ ہو چکے ہیں۔ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے اور پول کھلنے کے ڈر سے میڈیا کے امتحا نی مراکز میں داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی۔ اس بارے میں بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ہم نے نہیں بلکہ وزیراعلیٰ ہائو س اور وزارت داخلہ کی جانب سے عائد کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب اس حوا لے سے ڈی سی سکھر شہزاد عبا سی کا رابطے پر کہنا تھا کہ انہیں اس پا بندی کے با رے میں کو ئی علم نہیں، ان کا کام تو صرف نقل کو روکنا ہے۔ گیارہویں اور با رہویں جماعت کے امتحا نات کے پہلے روز ہی سکھر بورڈ کی جانب سے کیے جا نے والے تمام انتظا ما ت و اقدامات ریت کا ڈھیر ثابت ہو ئے۔ آج امتحا نی سینٹرز میں گیا رہویں جما عت کا اسلامیات کا پرچہ لیا گیا جس میں امیدوار کھلے عام گا ئیڈز اور سولڈ پیپرز استعمال کرتے رہے۔ امتحا نی سینٹرز میں متعین عملہ بھی ان کو روکنے کے بجا ئے خا موش تما شائی بنا رہا ہے جبکہ بورڈ کی ٹیمیں بھی بورڈ آفس تک محدود رہیں۔ دوسری جانب لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز کے باہر بھی امیدواروں کے رشتہ داروں اور مددگاروں کا رش نقل کرانے کیلئے موجود رہا۔ تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے 89امتحانی مراکز 31ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ طلبہ و طالبات امتحانی مراکز کے اندر بلاخوف و خطرہ گائیڈوں کے ذریعے نقل کرتے رہے۔ مختلف امتحانی مراکز پر کنٹرولر بورڈ سکندر میرجت کی سربراہی میں چھاپے مارے گئے جن میں 30سے زائد امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔