Saturday, April 20, 2024

  انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنا منٹ : نائنٹی ٹو نیوز نے اپنا پہلا میچ جیت لیا

   انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنا منٹ : نائنٹی ٹو نیوز نے اپنا پہلا میچ جیت لیا
December 6, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور میں کھیلے جانے والے انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ میں 92 نیوز نے پہلے میچ میں اے پی پی کو شکست دے دی 92 نیوز کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق تعلیمی بورڈ پشاور کے گرائونڈ پر کھیلے جانے والے انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ کا میچ 92 نیوز پشاور بیورو اور اے پی پی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ اے پی پی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اووروں میں 64 رنز بنائے اس کے نو کھلاڑی آئوٹ ہوئےجواب میں 92 نیوز کی ٹیم نے ہدف تین وکٹؤں کے نقصان پر پانچ اوورز میں حاصل کرلیا 92 نیوز کے اجمل خان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے چھ چھکے لگائے۔ 92 نیوز کے اسفندیار، فدا عدیل، اجمل خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ آصف اور عالمزیب نے ایک ایک وکٹ لی۔ ٹورنامنٹ میں الیکٹرانک میڈیا اوراخبارات کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 92 نیوز کی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں اگلا ٹاکرا سپورٹس رائٹرز کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ  ہوگا۔