Tuesday, April 23, 2024

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت انیس پیسے اضافے سے 156 روپے 75 پیسے ہو گئی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت انیس پیسے اضافے سے 156 روپے 75 پیسے ہو گئی
July 5, 2019

 کراچی (92 نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت انیس پیسے اضافے سے 156 روپے 75 پیسے ہوگئی۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 11 پیسے سستا ہو گیا تھا۔ ڈالر ایک سو ستاون روپے اکسٹھ پیسے سے کم ہو کر ایک سو چھپن روپے پچاس پیسے کا ہو گیا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا۔ 100 انڈیکس میں 220 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا تھا۔ 100 انڈیکس 35 ہزار 100 کی سطح عبور کر گیا تھا لیکن آج کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی۔