Thursday, April 25, 2024

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 149روپے 40 پیسے پر پہنچ گئی ‏

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 149روپے 40 پیسے پر پہنچ گئی ‏
May 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی بلند اڑان جاری  ہے جس سے روپے کی قدر میں مزید کمی آگئی ۔ ڈالر کی اڑان جاری ہے جو مزید ایک روپے53پیسے مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر149روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت پھر151 روپے پر برقرار ہے۔ ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ سنبھل نہ سکی  اور  کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مندی کا شکار ہوا۔ ادھر  اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد مثبت رجحان رہا ، 100انڈیکس 84 پوائنٹس کے اضافے کے بعد33ہزار250 کی سطح پر بند ہوا۔