Sunday, May 19, 2024

انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان، مزید ایک روپے مہنگا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان، مزید ایک روپے مہنگا ہو گیا
November 9, 2018
کراچی (92 نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ڈالر مزید ایک روپے مہنگا ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت 134 روپے تک پہنچ گئی ۔ دو روز میں انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 40 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ جولائی سے اکتوبر کے درمیان تجارتی خسارہ میں 2 فیصد کی کمی آئی جبکہ تجارتی خسارہ 11 ارب  78 کروڑ ڈالر ہو گیا۔ جولائی سے اکتوبر کے درمیان برآمدات میں 3 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ ہوا اور برآمدات 7 ارب 28 کروڑ ڈالر ہو گئی۔ جولائی سے اکتوبر کے درمیان درآمدات 19 ارب ڈالر ہو گئیں۔