Friday, March 29, 2024

انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 170 روپے 65 پیسے پر پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 170 روپے 65 پیسے پر پہنچ گیا
September 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 170 روپے 65 پیسے پر پہنچ گیا۔

ستمبر کے آخری کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر مزید 17 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 170 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔

ستمبر میں ڈالر کی قدر 4 روپے 27 پیسے بڑھی، جولائی سے ستمبر کے دوران ڈالر کی قدر میں 13 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ بڑھ کر 173 روپے 50 پیسے ہوگیا۔